ای او بی آئی پنشن میںاضافہ ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، جمشید علی قریشی
کھوڑ(نامہ نگار) ای او بی آئی کے اعلیٰ افسران پنشن بڑھانے کے خلاف تھے وزیر اعظم عمران خان نے ای او بی آئی پنشن 6500روپے سے بڑھاکر 8500روپے کر اپنا وعدہ پورا کر دیا ہم حکومت کے اس اقدام کو بھرپور طریقے سے سراہاتے ہیںاور عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سرگرام کارکن جمشید علی قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا جبکہ پی او ایل کے مزدور لیڈروںنے حکومت کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا ہے مہنگائی کا دور دورہ ہے موجودہ پنشن میں گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 2000روپے کا اضافہ ہونے پر تمام ای او بی آئی پنشنر زحکومت کے شکر گزار ہیں۔ہماری پنشن میں مزید اضافہ کرکے سرکاری سرکاری ملازمین کی پنشن کے برابرکی جائے۔