پولیس خدمت مرکز گوجرخان کا افتتاح عنقریب ہوگا ،چوہدری جاوید کوثر
گوجرخان(نامہ نگار)پولیس خدمت مرکز گوجرخان کا افتتاح عنقریب ہوگا خدمت مرکز کے قیام سے گوجرخان کے عوام کو بروقت سہولیات اپنے ہی شہر میں میسر ہونگی عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے خدمت مرکز کی تعمیر میں تعاون کرنے والے حضرات کے بھی شکرگزار ہیںجنہوں نے بلڈنگ کی تزین و آرائش کیلئے تعاون کیا ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی رہنما تحریک انصاف چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز گوجرخان خدمت مرکز زیر تعمیر بلڈنگ کے وزٹ کے موقع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار برائے سٹی میئر ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ معروف شخصیت ملک وحیدآف بانٹھ نے خدمت مرکز سنٹر کی کھڑکیوں اور دروازوں اور دیگر کاموں کیلئے جن کی مالیت دو لاکھ بنتی ہے دیے ثاقب علی بیگ نے کہا کہ شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھرپور کردار ادا کررہے ہیں خدمت سنٹر کی عمارت کیلئے چوہدری جاوید کوثر نے خود بھی تعاون کیا اور ان کے دوستوں نے بھی تعاون کیا جو لائق تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ خدمت سٹر میں شہریوں کوتمام سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہونگی اور راولپنڈی جانے کی اب ضرورت نہیں ہوگی ۔