اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری۔ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں چار افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش محمد سراج ولد ظفر ساکن نیو دارالسلام کالونی اٹک سے 550گرام چرس حنیف اللہ ولد شکر اللہ ساکن ا ٹک شہر سے بارہ بور رائفل اور متعدد روند تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش فیض علی ولد سردار ساکن محلہ سری بانڈہ غورغشی تحصیل حضرو سے 380گرام چرس تھانہ حضرو کی ٹیم نے شراب فروش نبی ولد شیر اعظم ساکن ریتلہ منڈی تحصیل حضرو سے 11عددکپی شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔