اٹک پٹرولنگ پولیس نے نومبر کی کارکردگی جاری کر دی
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اٹک پٹرولنگ پولیس نے ماہ نومبر 2019 کی کارکردگی جاری کر دی پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایس پی پٹرولنگ شاہد نزیر کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی ماہ نومبر 2019 میں کل 15 مقدمات درج کیئے جن میں تیز رفتا ر گاڑیوں اور ناقص سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ روڈ حادثات میں زخمی 15 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال منتقل کیا جبکہ دوران سفر 198مسافروں کی مدد کی. اس موقع حاجی محمد شفیق کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔