جے یو آئی جنڈ کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمینؐ و ختم نبوتؐ کانفرنس
جنڈ ( نامہ نگار) حضور اکرمؐ کے پیدائشی ماہ ربیع الاول ہی میں نہیںبلکہ ہم غلامانِ مصطفیٰؐ اپنی زندگی میں ہر وقت ہرجگہ ہر حال اور ہر دن اور ہر لمحہ اپنے پیارے ومہربان نبی محمد مصطفیٰؐ کی یاد کو زندہ رکھنے اور آپ ؐ کی سیرت وکردار کو بیان کرتے رہیں گے اور حضور اکرم ؐ کا ہر امتی اللہ تبارک وتعالیٰ کی بے مثال و لاجواب صفات کے تذکرے اور قرآن مجید کی تلاوت تاقیامت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار علامہ سعید یوسف خان کشمیری و علامہ اللہ وسایا ملتانی اور علامہ حافظ محمد صدیق و قاضی خالد محمود تھٹہ نے گذشتہ روز جے یو آئی جنڈ کے زیر اہتمام علامہ مفتی محمد عبداللہ و علامہ مفتی محمد ادریس کی زیر سرپرستی علامہ مفتی محمد تاج الدین ربانی کی زیر صدارت علامہ حامد نواز کی زیر نگرانی اورٹھیکیدار ملِک امیر خان ماڑی اور معروف علمی وسیاسی شخصیت ملِک محمد امین آف ماڑی کی خصوصی کوششوںسے مونگ پھلی منڈی جنڈ میں منعقدہ قدیمی روائتی سالانہ رحمت اللعالمین و ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیںمفتی محمد اعجاز توحیدی علامہ حافظ محمد منیر احمد کراچی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علامہ فضل حق حقانی قاری نور زمان صدیقی قاری محمد انور شاکر علامہ محمد اکرم درویش قاری عبدالرشید قاری عبدالوحید اعوان ملِک محمد نثار احمد اعوان ملِک محمد امجد علی خان ٹھکیدار صوفی تاج محمد مقدم خان خٹک حاجی عبدالرحیم خانسید محمد بلال بادشاہ علامہ محمد نعیم قاسمی قاری عبید اللہ انور حافظ محمد کامران ودیگرنے شرکت کی ہے۔