سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی چوتھی برسی کل 16دسمبر بروز اتوار کو منائی جائے گی اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں شہداء کی روح کوکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا سانحہ اے پی ایس16 دسمبر2014 کو پشاور میں حملے کے دوران سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت 142افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024