سندھ کے علاقے گولارچی میں نامعلوم افراد نے سکولوں میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ جلا دیا، واقعہ کے بعد طلبا اور والدین میں تشویش پائی جاتی ہے، مقامی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور پولیس ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔سندھ کے معروف ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں نامعلوم افراد نے دو نجی سکولوں میں الگ الگ کارروائی کی، پہلے واقعے میں ایک نجی سکول کے پرنسپل آفس میں آگ لگائی۔ حاصل فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ تعلیم دشمنوں نے الماریوں میں رکھا تمام ریکارڈ پہلے باہر نکالا اور پھر میز پر رکھ کر جلا دیا، جس سے سکول کا تمام ضروری ریکارڈ ضائع ہو گیا۔mk/ah
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024