بھارت کے ایک مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11افراد ہلاک اور درجنوں بیمار ہوکر ہسپتا ل پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے مندر میں عبادت کے بعد پرساد کے طور پر دیئے گئے کھانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی ،زہریلا کھانا کھانے والے کم از کم 70 افراد کو ہسپتا ل لے جایا گیا جبکہ واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تقریب میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ انہیں چاولوں اور ٹماٹروں سے بنا کھانا پیش کیا گیا تھا جس میں سے بو آ رہی تھی۔اس نے بتایا جن لوگوں نے یہ کھانا پھینک دیا وہ ٹھیک ہیں جبکہ جنہوں نے کھایا انہیں پیٹ درد اور قے ہونے لگی۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ چڑھاوﺅں کا دن تھا اور کئی لوگ قریبی دیہاتوں سے آئے تھے۔`
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024