آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 2 سگی کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق آزاد کشمیر پلندری میں نمب گوارہ کے علاقے میں 8 سال کا بچہ حماد پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا، صحن میں پستول رکھا ہوا تھا، کھلونا سمجھ کر بچے پستول سے کھیلنے لگے۔کھیل کے دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آکر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 4 سالہ نور زخمی ہوئی جو ہسپتا ل لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024