وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود ہیں۔کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ادریس زمان، افغانستان میں پاکستان کے سفیر اور وزارتِ خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا .وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کابل میں منعقدہ پاک , چین ,افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لئے وفد کے ہمراہ قصر چار چنار روانہ ہونگے جہاں سہ فریقی مذاکرات کے دوران ان کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ون ٹو ون ملاقات ہو گی.ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان صدر اشرف غنی، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024