امدادی پیکج: سعودی عرب نے ایک ار ب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو منتقل کردی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے، جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذر مبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی،اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔