ایف آئی اے کا حوالہ اور ہنڈی کیخلاف کارر وائی کا فیصلہ، حکمت عملی تیار
اسلام آباد(سردار حمید) وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ ،حوالہ اور ہنڈی کے خلاف بڑے پیمانے کا کاروائی آغاز کردیا گیا ہے۔ ملک گیر کاروائی کی روزانہ کی رپورٹ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرمیں جمع کرانا ہو گی، وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔نوائے وقت کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ،ہنڈی اور حوالہ کے کاروبارکے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ،ڈی جی ایف آئی اے کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی ،اجلاس میں تمام زونز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے وزیر اعظم کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے احکامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ،دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ ،حوالہ ،ہنڈی کے کاروبار والوں ڈی ٹی ایچ ،سیٹلائٹ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا ہے غیر قانونی طریقوں سے پیسہ ملک سے باہر لے جا کر جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔