پی اے سی بننے کے حکومتی اقدام سے پا رلیمنٹ مضبوط ہوگی، شہباز شریف
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے، چئیرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی بننے کے حکومتی اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔جمعہ کو پارلیمنٹ آمد پر ایک صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ حکومت آپ کوچیئرمین بنانے پررضامندہوگئی،کون پیچھے ہٹا؟اس پر صحافی کوانھوں نے جواب دیا کہ اس میں کسی کے آگے بڑھنے یاپیچھے ہٹنے کی بات نہیں،حکومت کے اس اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیااس اقدام سے ایوان کاماحول بہترہوگا؟شہبازشریف نے ایوان کا ماحول بہترکرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔