چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ کا فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈکا دورہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے جمعہ کو فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ(FAB)کا دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد نعیم نے چیئرمین پیمرا کو ادرے کے امورکے حوالے سے بریفنگ دی۔