ایف14 اور 15 کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 31دسمبر تک کردی جائیگی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی محتسب کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ 31 دسمبر تک فائونڈیشن کے منصو بے ایف14 اور ایف 15 کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرکے درخواست گزاروں کو پلا ٹوں کے نمبر دیدیئے جائیں گے، نیز کراچی کے کثیر المنزلہ فلیٹس کا قبضہ 31 جنوری سے قبل دیدیا جا ئے گا۔