اڑھائی کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، وزیر صحت عامر محمود کیانی
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے چک شہزاد میں واقع عالمی ادارہ صحت کا دورہ کیا جہاں عالمی ادارہ صحت پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر نیما سعید سے ملاقات کے دوران صحت سے متعلق مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے ہدایت پر صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں۔ غیر متعدی امراض پر قابو پانے کے لیے نیشنل پلان بنایا جا رہا ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے اڑھائی کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے جس سے وہ اچھے ہسپتالوں میں اپنا بہترین علاج کرا سکیں گے۔ غریبوں مریضوںکو علاج کی سہولیات بہم پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے ہماری حکومت جو اصلاحات لا رہی ہے اس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے اور عوا م کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جو وعدے ہم نے عوام سے کئے ہیں ان عملی جامہ پہنایا جا سکیترجمان وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ نے وزیر صحت کو کامیاب خسرہ مہم کے انعقاد پر مبارکباد دی جس میں 33 ملین بچوں کو خسرے کے قطرے پلائے گئے۔