ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
زیر نظر تصویر اسلا م آ با د ایکسپر یس وے پر واقع آبادی شکریال کی ہے تصویر میں لٹکتی تاریں بے ہنگم انداز میں لپٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ایسی صورتحال جہاں کسی بڑے جانی نقصان کی وجہ بن سکتی ہے وہیں واپڈا کے متعلقہ حکام کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت بھی ہے،ایسے کئی واقعات ماضی میں رونما ہو چکے ہیں کہ بارش کے موسم میں ان تاروں میں کر نٹ آ جاتا ہے ملک بھر میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے واپڈا اہلکارہرماہ میٹر ریڈنگ نوٹ کرنے کے لیے ان گلیوں سے گزرتے ہیں اور انہیں تاروں کے نیچے میٹرز کی ریڈنگ نوٹ کرتے ہیں مگر یہ ان کھلی تاروں پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بجائے واپس چلے جاتے ہیں ،عوام نے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ( رپورٹ و تصویر سجاد حیدر)