شفیق آباد کے علاقے میںٹریفک حادثے میں 2 بچوں کا باپ جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 2 بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گلشن راوی کا رہائشی 40 سالہ اختر اپنے گھر کے قریب سبزی کی دکان چلاتا تھا۔ گزشتہ روز اختر اپنے رکشے پر سبزی منڈی جارہا تھا کہ شفیق آباد کے علاقے میں اس کے رکشے کی بریک اچانک فیل ہو گئی اوراس کا رکشہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے ۔