دو ڈاکو خاتون سے دس ہزار روپے، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ریس کورس کو مسماۃ کرن نے بتایا کہ میں رکشے میں جا رہی تھی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے دس ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چھینے اور میرے طلائی زیورات اتروا کر لے گئے تھانہ صدر بیرونی کو عابد نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی ، انعامی بانڈ اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ نیوٹائون کو طارق اقبال نے بتایا کہ مدعی کی کار چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو ظہور نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار میری بیوی سے پرس چھین لے گئے جس میں 15 ہزار روپے کی نقدی اور کارڈز موجود تھے تھانہ سٹی کو سعید نے بتایا کہ مدعی کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو عبداللہ خان نے بتایا کہ مجھے زمین دلوانے کا جھانسہ دے کر مجھ سے سوا دو لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے تھانہ صادق آباد کو خرم نے بتایا کہ میراموٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدربیرونی کو حماد نے بتایا کہ ایک شخص مجھ سے ایک لاکھ30 ہزار روپے کا سریا لوڈ کراکے فرار ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو حسن رفیق نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔