خاتون پر تشدد کا ملزم چین فرار، تھانہ رمنا میںمقدمہ درج
اسلام آباد (وقائع نگار) سوشل میڈیا پر خاتون پراسلحہ کی نوک پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم کی نشاندہی راولپنڈی پولیس نے کی ملزم تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر چائینہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسمیں ایک تیس سال کے نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر ایک خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے اوراسے گالم گلوچ کرتے دیکھاگیا تھا ویڈیو وائرل ہوتے ہی جڑواں شہروں کی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی راولپنڈی پولیس نے ملزم واصف عباسی کے شناختی کارڈ پر درج ایڈریس پرچھاپے مارے تاہم اس کو پکڑنے میںناکام رہی تاہم راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کو آگاہ کیا کہ خاتون پرتشدد کا وقوعہ اسلام آباد کا ہے جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں گزشتہ روز تشدد کا نشانہ بننے والی سیکٹر جی الیون ون کی رہائشی خاتون نے تھانہ رمناپولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی شناسائی واصف نامی نوجوان سے ہوئی تھی جس نے اسے شادی کاجھانسہ دیا تاہم بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ شادی شدہ اور بچوںکاباپ ہے جس کے بعد میں نے اس سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا اورپھر میر ے گھر پہنچ کرمجھے تشدد کا نشانہ بنایا اورمیری دوست کو پستول کی زد میں لے کراسے تشدد کانشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ چند دن قبل چائینہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم پولیس اور ایف آئی اے نے ملزم کوچین سے گرفتار کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔