یو سی پھگو اڑی کی واٹر سپلا ئی میں جانبداری کا نوٹس لیا جائے
مکر می: میںتحصیل مر ی گا ئو ں پھگو اڑی کا ر ہا ئشی اور علا مہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی میں ملازم ہو ں ۔ میری فیملی ،والد ین اور بڑے بھا ئی یو سی پھگو اڑی میں مقیم ہیں، میرے اور بھا ئی کے مکان کو پا نی کا نیاکنکشن الا ٹ نہیں کیا جارہا ۔تین فیملیو ں کو صرف ایک کنکشن دیا ہے جس سے گزرا مشکل ہے ۔ تیرہ دن بعد ایک ڈرم پا نی دیا جا تا ہے،میں نے متعد د بار چیئر مین اور ممبران کمیٹی یو سی پھگو اڑی کو زبانی کہا اور در خو است بھی دی اوی بتایا کہ میں گورنمنٹ ملا زم ہو ں،پا نی کی عد م فر اہمی سے میرا پورا خاندان پریشان ہے ۔ ان حالات میں میر ے گھر والے پر ائیو یٹ ٹینکر منگو اتے ہیں جس کیلئے1300 روپے دینا پڑ تے ہیں۔ میری تنخو اہ سے بمشکل گھر کا نظا م چلتا ہے لہذا مجھے ڈ ائر یکٹ لا ئنوں سے الگ کنکشن دیا جا ئے جیسا کہ با قی لو گو ں دئیے گئے۔ لیکن کمیٹی چیئرمین اور ممبران اس اہم انسانی ایشو پر صاف انکاری ہیں،میر ے چچا مر تضی کاظمی کو بھی کنکشن نہیں دیا جا رہا ۔ وہ بھی تین خا ندان اکھٹے ر ہتے ہیں جنھیں ایک کنکشن دیا گیا۔ اب ہم چھ خا ندان مسلسل جبر کا شکار ہیں جو بھی مقامی حکام کی با ت ما ننے سے انکار کر ے اس کا کنکشن بند کر دیتے ہیں ان لو گو ں نے واٹر سپلا ئی سکیم کو اپنے گھر کی جا گیر بنا لیا ہے، بر اہ کر م ہمیں اس غیر جانبدارانہ واٹر پا لیسی سے نجا ت دلا ئی جا ئے۔ (سید اضرار شاہ ود یگر متا ثر ین، 0312-5701822)