وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 15 جنوری تک ملتوی
ملتان (اسپیشل رپورٹر) جج الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اثاثے درست ظاہر نہ کرنے اور دھاندلی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناکام قرار دینے کی درخواست پر سماعت کو15 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پی پی 286 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار سردار محمد اکرم خان ملغانی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار کو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب قرار دیا گیا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنے اثاثوں کی درست مالیت ظاہر نہیں کی ہے اور کامیابی کے بعد درخواست گزار نے دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی جو زائد المیعاد قرار دے کر خارج کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بطور ایم پی اے کامیابی کو منسوخ کیا جائے اور درخواست گزار کو کامیاب امیدوار قرار دیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو اس حلقہ سے بطور کامیاب امیدوار ایم پی اے نااہل قرار دیا جائے۔