ہر قوم کو مشکل سے گزرنا پڑتا ہے، جانتا ہوں سب پریشان ہیں: عبدالرزاق دائود
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود نے راولپنڈی چیمبر کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہر قوم کو مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے۔ جاتا ہوں ہم سب پریشان ہیں۔ پہلی بار ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سربراہی وزیر خزانہ کر رہے ہیں۔ ٹیرف پراہم فیصلے ہونے والے ہیں بزنس کمیونٹی کو خوشی ہوگی۔ ٹیرف بنانے کا اختیار اب وزارت تجارت کو دیا جارہا ہے۔ ہماری پالیسی ہے کہ خام مال پر زیرو ڈیوٹی ہونی چاہئے۔ میری خواہش ہے جون تک نیشنل ٹیرف پالیسی دے دوں۔ جاپان سے بھی سرمایہ کار اپنی کمپنیوں کے ساتھ آرہے ہیں۔ پاکستانی کمپنی سٹیل ملز میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ صنعتی پالیسی اس ماہ کے آخر تک تیار کرلیں گے۔ روات سے جی ٹی روڈ تک نئی سڑک کی تعمیر جلد مکمل کریں گے۔ بزنس مین کی سفارشات پر 34 اقسام کے ٹیکسز کو 4 ٹیکسز پر لا رہے ہیں۔