وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور خود کار ہتھیاروں کے تمام لائسنس بحال کر دیئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے خودکار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال کر دیئے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خودکار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومت نے 26 دسمبر 2017ء کو ممنوعہ بور کے خودکار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کو معطل کردیا تھا۔ وفاقی حکومت نے غیر ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی بھی فوری طور پر اٹھا لی ہے۔