واحد بخش خان کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار واحد بخش خان بھیو کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہارِکیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سردار واحد بخش بھیو نڈر، بھادر اور اصول پسند شخصیت کے مالک تھے۔