سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، ریاض فتیانہ حمایت میں بول پڑے: وزیراعظم کا نوٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کے حمایت میں بول پڑے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ انہیں سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، سعد رفیق کو 30 سال سے جانتا ہوں، کرپشن کے خلاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے ہیں، موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔