تحریک لبیک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی مشروط رہائی شورٹی بانڈ دینے ہوں گے
ملتان (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کرنے کے لئے مشروط حکم جاری کردیا ہے ان رہنماؤں کو رہائی کے لیے شورٹی بانڈز دینے ہوں گے شورٹی بانڈ کا پروفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے۔شورٹی بانڈز پر ایک ضامن اور دو گواہوں کے دستخط ہونگے۔شرائط کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ کیا جائیگا۔رہائی پانے والا کسی ریاستی امن میں خلل پیدا نہیں کرے گا، براہ راست یا بالواسطہ پبلک سیکورٹی اور مذہبی معامالات میں بدامنی میں ملوث نہیں ہو گا۔