وزیر اعظم سندھ کا تفصیلی دورہ کر یں ، مصطفی کمال
حیدرآباد (نا مہ نگار) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سندھ بھی آئیں اور تفصیلی دورہ کریں یہ ملکی سرمائے میں70فیصد سے زائد کماکر دیتا ہے اگر کچھ نہیں کرسکتے تو مردم شماری کے نتائج کا ہی آڈٹ کرالیں مردم شماری میں70لاکھ لوگوں کو کم گنا گیا سندھ کے لوگوں کی نسل کشی کے مترادف ہے یہ کیسی تبدیلی ہے کہ وزیر اعظم یہ کہیں کہ ڈالر کے مہنگے ہونے کا ٹی وی دیکھ کر پتا چلاہے ، حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے سندھ اور حیدرآباد کی عوام پر رحم کریں عوام کو اس عذاب سے نکالیں ۔