قادیانیوں کو اقلیت قرار دلانے کیلئے امام نورانی ؒ نے بے مثال جدوجہد کی:زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم امام نورانی منایا گیالاہور میں اس سلسلہ میں جمعیت علماء پاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے ، ملک کے لئے 73ء کا آئین بنانے کے علاوہ وطن عزیز کے استحکام اور جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواناان کا عظیم کارنامہ ہے آج وطن عزیز کو امام شاہ احمد نورانی جیسی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا کرملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکے انہوں نے کہا کہ، حکمران ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں بھی ناکام نظر آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک پر یوم امام شاہ احمد نورا نی کے سلسلہ میں خطا ب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم مفکر تھے۔امام شاہ احمد نورانی نے تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کیا اورملی یکجہتی کونسل کے ذریعے ملک میں جاری خونی فسادات کا خاتمہ کیا۔