عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اللہ کے بعد جمائما نے عمران خان کو بچایا ہے۔عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 250 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد کا جائزہ لیا گیا، عمران خان نیازی سروسز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے اور انہوں نے جمائما کے دیئے گئے پیسے بھی ظاہر کیے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں، اب انہیں وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جمائما خان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں اور جس طرح انہوں نے کاغذات نکالے ہیں تو اس سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کیس میں اللہ کے جمائما نے عمران خان کو بچایا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جمائما ایک نسلی گھرانے کی خاتون ہیں اور ان کا مشورہ ہے کہ اگر کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو تو عمران خان کو جمائما سے ہی شادی کرنی چاہیے۔
اللہ کے بعد جمائما نے عمران خان کو بچایا ہے، اگر کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو تو عمران خان کو جمائما سے ہی شادی کرنی چاہیے : شیخ رشید
Dec 15, 2017 | 18:03