ملک امیر محمد خان ایڈووکیٹ آبائی قبرستان رنگلی میں سپردخاک
فتح جنگ (نامہ نگار)شہر کی معروف شخصیت سابق ناظم وسابق صدر بار ملک امیر محمد خان ایڈووکیٹ کو سینکڑوںافراد کی اشک بار آنکھوں کے سامنے رنگلی تحصیل جنڈ کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم شہر کی علمی شخصیت ملک نورزمان کے صاحبزادے اور ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ کے بھائی تھے قبل ازیں فتح جنگ شہر کے سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میںسابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان ،آصف علی ملک ایڈووکیٹ، حاجی اشتیاق احمد خان ،چیئرمین یوسیز سردار ممتازحسین ماجھیا، سردار مختار احمد خان، امیدوار پی پی 18حاجی ملک ریاست سدریال،وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال سمیت ججز وکلاء اساتذہ سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔