اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیرِ اعلیٰ مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری جی بی آرڈر 2018 کی دفعہ 33، ذیلی دفعہ 3 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے سے متعلق ایڈوائس ارسال کی تھی۔ صدرِ ملکت نے سابق گورنر راجہ جلال حسین کے استعفے کو 2 ماہ قبل 24 جون کے روز منظور کیا۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد جی بی اسمبلی کے اسپیکر امجد علی کو گورنر گلگت بلتستان نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر گلگت بلتستان و اسمبلی اسپیکر امجد علی نے نئے گورنر کی تعیناتی تک گورنر گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ راجہ جلال حسین نے 30 ستمبر 2018 کے روز گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024