یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے بیلاروس کے خلاف نئی پابندیوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلاروس میں عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرس کے بعد یورپی ممالک کے متعدد مندوبین نے کہا کہ سربراہ مملکت الیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کرنے والے پابندیوں کے مستحق ہیں۔ متعدد مظاہرین کی رہائی کے باوجود بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ مظاہرین پولیس تشدد، حکام کی من مانی اور صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024