امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث علاقے کے ہزاروں مکینوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔آگ لاس اینجلس سے 60 میل دور شمال میں واقع جھیل ہیوز کے نزدیک گھنے پہاڑی جنگلات میں گزشتہ بدھ کو شروع ہوئی تھی جس سے اب تک 10 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر پھیلا جنگل خاکستر ہو چکا ہے۔حکام نے آگ کو لیک فائرکا نام دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔امریکی فاریسٹ سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آگ سے اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ وہاں موجود کئی عمارتوں کو تباہ کر چکی ہے۔آتشزدگی کے باعث علاقے کے 500 سے زائد گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آگ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیںتاہم قوی امکان یہ ہے کہ آگ کسی انسانی سرگرمی کا نتیجہ ہے۔امریکہ میں ہر سال جنگلات میں آتش زدگی کے سینکڑوں واقعات پیش آتے ہیں جن سے لاکھوں ایکڑ رقبہ متاثر ہوتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38