اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی غزہ میں حماس کے بعض اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والی ایک سرنگ، واچ ہاوس اور فضائی دفاعی نظام کے حامل مقامات پر بمباری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حملے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38