ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار فیملی سے نقدی ، زیورات ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار گاڑی روک کر نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کے علاقے میں سرقہ بالجبر کی دو وارداتوں میں شہریوں سے نقدی ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے گئے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں خاتون سے پرس چھین لیا گیا جس میں نقدی ، طلائی چین اور موبائل فون تھے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے نقدی چھین کر لے گیا تھانہ کینٹ کے علاقے میں راہگیر سے موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ وارث خان کے علاقے میں دو لڑکے راہگیر سے نقدی ، موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نصیر کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں ایک شخص سے نقدی چھین لی گئی تھانہ روات کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار دکان سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مورگاہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ صادق آباد کے علاقے سے شہری کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مورگاہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے تھانہ سول لائن کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ ریس کورس کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے سے دو موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔