قائداعظم نے ہمیں فرنگیوں سے آزادی دلوائی ،سجادخان
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوارقومی اسمبلی سجادخان،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان اوردیگرمسلم لیگی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کوآزادہوئے آج 73سا ل ہوگئے ہیں ہم اپنے قائداعظم کی قیادت پرجس قدربھی فخرکریں کم ہے کیونکہ انہوں نے ہمیں فرنگیوں سے آزادی دلوائی ہے قائداعظم کے بعدوطن عزیزکومیاں نوازشریف جیسی عظیم شخصیت کی قیادت نصیب ہوئی لیکن بدقسمتی سے بعض عناصرکی سازشوں کاشکارہوگئے لیکن اب بھی مسلم لیگ ن کے پاس مخلص ،دیانت دار،قابل اورمحب وطن قیادت موجودہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزہوٹل گرین پیلس میں 14اگست یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اوررہنمائوں راجہ حفیظ ،چوہدری تنویرصدیق ،ملک ناہید سلطان ،راجہ حمید،چوہدری راسب ،چوہدری رضوان ککو،نعیم گل پاشاصنوبرگل ،چوہدری عامرشہزاد،راجہ نزاکت نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ہماری قیادت نے آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوراس کے تحفظ کے لئے جدوجہدکررہی ہے ہم بھی اپنے قائدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے آئین پاکستان کے تحفظ اورپاسداری اس کی بالادستی کے لئے دن رات جدوجہدکریں گے ۔