آخری حل یہی ہے کے الیکٹرک کوتحویل میں لے لیں، گورنرسندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کوکئی باروارننگ دی ہیں آخری حل یہی ہے کہ کے الیکٹرک کوتحویل میں لے لیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سے متعلق وزیراعظم بھی صورتحال دیکھ رہے ہیں، کراچی سے متعلق کسی پارٹی کے فائدے کونہیں دیکھ رہے ہماری کوشش ہے کراچی کی موجودہ شکل تبدیل ہو۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں صفائی اور ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،کوئی کریڈٹ نہیں لینا چاہتے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سب کے ساتھ چلنے کوتیارہیں، وزیراعظم نے پہلا آپشن دیا ہے کہ کراچی کیلئے مل کربیٹھیں وزیراعظم نے کہاکہ مل بیٹھ کرکراچی سے متعلق پلان دیں۔ نیپراکی جانب سے کے الیکٹرک کوشوکاز دیا جاچکا ہے، اووربلنگ برداشت نہیں کریں گے،شہریوں کورقم واپس دلائیں گے۔