کراچی سمیت صوبے میں پہلی بار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچا کی حفاظتی ویکسین مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم نومبر کے اختتام تک ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوں کے قومی حفاطتی ٹیکہ جات پروگرام (ای پی آئی ) میں شامل کر لیا جائے گا.حکومت سندھ نے صوبے کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے پہلی بارٹائیفائیڈکی حفاظتی ویکسین لگانے کا حتمی پروگرام مرتب کر لیا ہے. ٹائیفائیڈ حفاظتی ویکسین 9 ماہ سے 15سال عمر تک کے بچوں کو انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی جبکہ مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔ای پی آئی پروگرام کے صوبائی مینجر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران 11لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے بچاکی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی.یہ مہم 3دن تک جاری رہے گی جبکہ بچوں کو ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے اس ویکسین کو پہلی بار بچوں کے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ
جات میں بھی روٹین ویکسین کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کی روٹین ایمونائزیشن کے دوران ٹائیفائیڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024