ایران نے خلیج میں امریکی فوج کی تعیناتی میں اضافے پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں بیرونی مداخلت کاکوئی جوازنہیں ہے۔ایران کے صدرحسن روحانی نے یہ بات کابینہ کے ہفتہ واراجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے علاقائی سیکیورٹی میںکوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس اقدام سے خطے کے ملکوں کے درمیان اختلافات پیدا ہورہے ہیں اوران ملکوں کے مالیاتی وسائل ضائع ہورہے ہیں۔ایرانی صدرنے کہاکہ دوہزارپندرہ کے ایٹمی معاہدے کااحترام نہ کرنے کے ایران کے فیصلے کامقصد معاہدے کے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میزپرلاناہے۔انہوں نے ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان رابطوں اوربات چیت کی اہمیت پر زوردیا بشرطیکہ تمام فریق اختلافات کے مذاکراتی حل پریقین رکھیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024