آئی سی سی نے زمبابوے کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر نکال دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول 2020 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے سے محروم کردیا ہے۔کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث زمبابوے کرکٹ کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اس پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابنیدہ عائد کی گئی تھی، جب اب آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی شرکت سے محروم رہے گی۔ زمبابوے کو کوالی فائنگ مرحلہ کھیل کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک رسائی حاصل کرنا تھی، تاہم آئی سی سی نے زمبابوے پر کوالی فائنگ مرحلے میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ 2016 کے بعد 4 سال کے وقفے سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہوگا۔