کولمبو ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف 5وکٹوں پر 203رنز بنالئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنالئے ۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے بارش سے متاثرہ میچ میںنیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔روال تینتیس ‘ٹام لاتھم تیس ‘کپتان کین ولیم سن صفر ‘ہنری نکولس بیالیس ‘واٹلنگ ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے ۔ راس ٹیلر چھیاسی اور سنٹنر آٹھ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ پانچوں کھلاڑیوں کو دننجیا نے آئوٹ کیا ۔