پاکستان کو دنیا میں با وقار قوم کا مقام دلانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہو گی:رائے تیمور خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)صوبائی وزیرسیاحت، کھیل و امور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے قوم کو 72 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اورلازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج ہمیں پاکستان کو دنیا میں با وقار قوم کا مقام دلانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہو گی۔ ملکی ترقی کے لئے ہمیں قائد کے فرمودات کی روشنی میں محنت، دیانت، امانت، اخوت اور بھائی چارے کو اپنا شعار بنا نا ہو گا۔