پاکستان کیخلاف جنگ کی ٹویٹ پر بھارتی اداکارہ پریانکا ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں
لاس اینجلس (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن پریانکا چوپڑا کو پاکستان کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے کی ٹوئٹ پر تقریب میں منافق کا لقب مل گیا۔لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب میں پریانکا چوپڑا نے شرکت کی اس دوران عائشہ ملک نامی ایک خاتون نے پریانکا چوپڑا کی ماضی کی پاکستان سے جنگ کے خلاف ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو کیوں کہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک منافق ہیں۔