بھارت کیساتھ رابطے کم ترین سطح پرچلے گئے، افغان سرحد سے فوج کشمیر منتقل ہو سکتی ہے: پاکستانی سفیر
کراچی (نوائے وقت نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ افغان سرحد سے پاکستانی فوج کی کشمیر منتقلی ہوسکتی ہے۔ اسد مجید نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازع کشمیر کو افغانستان سے نہیں جوڑ رہا۔ دونوں الگ مسئلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات کامیاب ہوں۔ افغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان نے فوج‘ افغان سرحد پر لگائی ہے۔ افغان سرحد پر فوج اس لئے لگائی کہ شرپسندوں کو کوئی محفوظ پناہ گاہ نہ ملے۔ مشرقی سرحد پر گڑبڑ ہوئی تو افغان سرحد پاک فوج کی ’’ری ڈیپلائمنٹ‘‘ کرنا ہوگی۔ پاکستان بھارت رابطے پچھلے ایک ہفیمیں کم ترین سطح پر چلے گئے ہیں۔ رابطوں کی صورتحال مزید خرابہوتی نظر آرہی ہے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی صلاحیت وال ملک ہیں۔ ایٹمی صلاحیت والے ملکوں میں معاملات خراب ہوں تو وہ بہت خراب ہونگے۔