ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی‘ زیورات سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں عمر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 40 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ کر ڈاکو فرار ہو گئے۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں کاشف کی فیملی سے 2 لاکھ 10ہزار مالیت کی نقدی‘ موبائل فون اور طلائی زیورات، سندر میں نعمان کی فیملی سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ نصیر آباد کے علاقہ میں سہیل کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹے گئے۔ ٹائون شپ کے علاقہ میں بابرکے گھر سے 1 لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، جوہر ٹائون کے علاقہ میں بشیر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 75ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ ہنجروال، برکی میں گاڑیاں اور اکبری گیٹ، ماڈل ٹائون، اچھرہ، شاہدرہ ٹائون، باغبانپورہ اورگلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔