پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے عمران سے ملنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے مظفرآباد میں ملاقات سے انکارکر دیا۔ صدر پی پی پی آزاد کشمیر لطیف اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر آئے اور پیچھے سے راتوں رات عمران خان نے فریال تالپور کو گرفتار کرا دیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے بلاول بھٹو کی پیٹھ پر وار ناقابل برداشت ہے۔ عمران خان کشمیر کے مسئلے کے حساس ہونے کے بعد کیوں ملکی اتحاد میں دراڑیں ڈال رہے ہیں؟ عمران خان وضاحت کریں کہ کیوں وزیرخارجہ نے آزادی پسندوں کو احمقوں کی جنت میں رہنے والا قرار دیا؟