گارڈین کورٹس: عید کے تینوں روز 130 کے قریب ناراض والدین کی بچوں سے ملاقات‘ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گارڈین کورٹس میں عید کے تینوں روز 130کے قریب ناراض والدین نے اپنے بچوں سے ملاقات کی۔ والدین کی بچوں سے ملاقات کے دوران جذباتی مناظر سے وہاں موجود لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ والدین بچوں کیلئے کھلونے، کپڑے، جوتے، آئس کریم، چاکلیٹ اور دیگر تحائف لے کر آئے۔ 100 سے زائد بچوں نے عید، ٹرو اور مرو کا دن گارڈین عدالتوں میں گزارا اور گارڈین عدالتوں کی زیر نگرانی والدین سے ملاقات کی۔ عدالتی شیڈول کے مطابق اگر بچہ ماں کے پاس ہے تو ماں بچوں کو والد سے ملاقات کے لئے عدالت میں لائی اور اگر بچہ والد کے پاس ہے تو وہ بچے کو اسکی ماں سے ملاقات کے لئے لیکر آیا۔ درجنوں بچوں نے عید کا آدھا دن باپ اور آدھا ماں کے ساتھ گزارا۔