کشمیریوں کو عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش ہے:او آئی سی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کو عیدالاضحی کی نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جدہ سے جاری ہونے والے او آئی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے۔ مذہبی آزادیوں پر پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کو کشمیریوں کو ان کے مذہبی حقوق سے محروم کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔