ملکی ترقی ‘خوشحالی کیلئے ہر فرد توانائیاں صرف کرے:یاسمین راشد
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے منقعدہ شاندارتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای اومیئو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹراسداسلم خان اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلبا وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستانی پرچم بلندکیااورملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعاکی۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی پاکستان کیلئے لاکھوں افرادنے قربانی دی۔شاندار تقریب منعقد کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی کاوش کو سراہتی ہوں۔ہمارے اباو اجداد نے اس پاک وطن کوحاصل کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں آزادی کی قدرجان کر ملک و قوم کی ترقی کی خاطر اپنی تمام ترتوانیاں خرچ کرنی چاہئیں۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذپرلوہے کے چنے چبوائے ہیں۔وزیرصحت کا تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت پرمشکورہیں۔